سعودی عرب میں فیوچر منرلز فورم کی کانفرنس اور نمائش کا آغاز، پاکستانی معدنیات سے بھرپور اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب میں فیوچر منرلز فورم کے زیر اہتمام کانفرنس اور نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے معدنیات کے حوالے سے اسٹالز لگائے گئے ہیں پاکستانی معدنیات سے بھرپور اسٹال  لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر منرلز فورم کے زیر اہتمام دنیا بھر میں موجود معدنیات کے استعمال اور مسقتبل میں ان معدنیات کے فروغ کے حوالے سے نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جوکہ دنیا کا سب سے بڑا اور اہم فورم بن چکا ہے ۔فورم میں جہاں دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے معدنیات پر مبنی سٹالز لگائے گئے ہیں وہیں پاکستانی معدنیات سے مزین سٹال بھی موجود ہے جس پر پاکستانی معدنیات کو نمایاں کیا گیا ہے پاکستانی سٹال سعودی ماہرین سمیت فیگر ممالک کے ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

نمائش میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہیں جو دنیا بھر سے آئے وزراء اور ماہرین سے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ کل وہ پاکستان کی معدنیات کے حوالے سے منعقد ہونے والے خصوصی کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button