میر اکبرکی والدہ مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئیں، سوگواروں کی کثیر تعداد کی نماز جنازہ میں شرکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصف محمود کی خوشدامن،میر فاروق کی چچی جان،عبد اللہ طارق بٹ کی نانی جان، میر اکبرکی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان پیر مٹھا میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزراوی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء،صحافیوں،تاجر برادری،صنعتکاروں،تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 28جنوری بروز بدھ صبح11;00بجے انکی رہائشگاہ تاج گارڈن سیالکوٹ روڈ وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحومہ کی روح کے ایصال چواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔



