بدین:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شہریوں، تاجروں اور کسانوں کا بھرپور احتجاج

بدین (مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف بدین شہر سمیت ضلع بھر میں تاجروں آ باد گاروں اور شہریوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے بدین پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق بدین ضلع میں پیٹرول کی قیمت میں اچانک ایک سو سینتیس روپے اور تئیس پیسے اضافے کے خلاف جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کسان بورڈ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی. کسان بورڈ ضلع بدین کے صدر الله بچايو ھاليپوٹہ. جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک ٹریکٹر کے 120 لیٹر کے ٹینک کی قیمت روپے ہے۔ 65,000 اب کیا زمیندار کھیت کاشت کریں گے؟ فصلوں کا کوئی سابقہ ریٹ نہیں ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی سو فیصد بڑھ جائے گی اور غریب جو پہلے ہی بدترین مہنگائی کا شکار ہیں ایک وقت کے کھانے کی بھی فکر کریں گے۔ حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، مہنگائی بند کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ بصورت دیگر ملک بھر میں عوام مہنگائی اور ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اس موقع پر فتح خان کھوسہ علی گل سینکڑو پیر علی احمد شاہ نے خطاب کیا دوسری طرف بدین شہری اتحاد کی جانب سے خلیفہ طارق عزیز میمن شجاعت حسین خواجہ محفوظ شاہ اور تاجر رہنماؤں حسنین خواجہ عبدالخالق سومرو آبادگار رہنما عبداللہ انڈیا سنی میمن کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں تاجروں آ باد گاروں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شاہنواز بھٹو چوک پر احتجاج کیا گیا اور شاہنواز بھٹو کو پر دھرنا دیا گیا ان رہنماؤں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حکومت کی جانب سے عوام پر جو پیٹرول بم گرایا گیا ہے جس سے عوام کے گھروں کے چولہے بند ہو گئے ہیں اور عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے آباد گار رہنماؤں عبد الشکور میمن عبداللہ چانڈیو نے کہا کے موجودہ حکومت سرمایہ داروں کی جبکہ ملک کی ساری معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے اور ہمارا ۔لک زرعی ملک ہے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سب سے بڑی تباہی زرعی معیشت کی ہوگی انہونے مطالبہ کیا کے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ ملک گیر بڑھا یا جائیگا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نندو شہر کڈھن سیرانی تلہار میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے گئے



