اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پٹرول پمپس کی چیکنگ، ذخیرہ اندوز پمپ سیل

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ٹیمیں عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے متحرک، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی اور ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید سمیت دیگر افسران پٹرول پمپس کی چیکنگ میں مصروف ہیں، عوامی شکایات پر مختلف پمپس پر پٹرول کے سٹاک  کی انسپکشنز کا عمل جاری ہے، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر ایک پٹرول پمپ سیل کر دیا، عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بحال کروا دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید  نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، شارٹیج کا بہانہ بنا کر ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان عوام کو پٹرول کی فراہمی کا عمل تسلسل سے جاری رکھیں

مزید خبریں

Back to top button