پنجاب : گرلز کالجز میں طالبات کیلئے فری وائی فائی سروس متعارف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کے کالج میں طالبات کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس متعارف کروائی ہے جس سے طالبات کو تعلیمی مواد تک آسان رسائی، آن لائن تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔

یہ قدم جدید تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے طالبات کی تعلیم میں معیار اور سہولت دونوں بہتر ہوں گے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بارے میں سوچا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ ہمیں فری وائی فائی کی بدولت روزمرہ کے کاموں میں فائدہ ہوگا، ہم نیٹ کے ذریعے مضامین تلاش کرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

کالج کی ٹیچر نے کہا کہ میں سیف سٹی کی مشکور ہوں جنہوں نے مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں فری وائی فائی نصب کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button