مریم نواز ہسپتال علی پور چٹھہ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ، شہریوں کو بلا معاوضہ علاج اور عینکیں فراہم

وزیر آباد (جانوڈاٹ پی کے)عوامی صحت کے فروغ اور سماجی خدمت کے جذبے کے تحت مریم نواز ہسپتال علی پور چٹھہ کی انتظامیہ کی زیرنگرانی جس میں ڈاکٹر نفیس احمد چٹھہ ہیلتھ مینجر ڈاکٹر حمزہ اختر چٹھہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احسان گوندل الشفا کیمپ مینیجر راجہ راحیل آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہر زمان آپٹو مرٹسٹ ڈاکٹر مدثر ہاشمی ڈاکٹر عثمان خان ڈاکٹر ہادیہ امان ڈاکٹر میمونہ مریم ٹیکنیشن ڈاکٹر محسن عنایت ڈاکٹر امیر حمزہ ڈاکٹر رانا عثمان ڈی ای او ڈاکٹر توصیف احمد ڈاکٹر سدرہ شامل ہیں  کی مؤثر منصوبہ بندی اور بھرپور کاوشوں  کے بعدالشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے گزشتہ روزایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا  جو علاقے کی عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہواہے۔ اس کیمپ کے ذریعے شہریوں کو آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص، ماہر ڈاکٹروں سے مفت مشاورت، بلا معاوضہ ادویات اور ضرورت کے مطابق مفت عینکوں کی فراہمی کی گئی ، جس سے نہ صرف علاج کے اخراجات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ اس موقع پر مریم نواز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فلاحی اقدامات کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اور معاشرے میں صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ فری آئی کیمپ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مریم نواز ہسپتال علی پور چٹھہ میں جاری رہا،ہے

مزید خبریں

Back to top button