اسلام کوٹ،3روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد،500سے زائد مریضوں کا معائنہ،موتیا کے72 کامیاب آپریشن کئے گئے

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے البصیر فاؤنڈیشن کے اشتراک اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) کی معاونت سے تھر فاؤنڈیشن ہسپتال اسلام کوٹ میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ آئی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جگیرانی نے کیا۔کیمپ کے دوران مقامی آبادی کو آنکھوں کے مفت طبی معائنے، ادویات، نظر کے چشمے اور موتیا کے آپریشن کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق کیمپ کے پہلے ہی روز 500 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ و علاج کیا گیا جبکہ 72 مریضوں کے موتیا کے کامیاب آپریشن انجام دیے گئے۔ اس فری آئی کیمپ کے انعقاد سے علاقہ مکینوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں اور عوام میں اس اقدام کو سراہا گیا۔



