میرپورخاص:حساس اداروں کے نام پر فراڈ کرنیوالے گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

میرپورخاص (شاھدمیمن)میرپورخاص میں حساس اداروں کے نام استعمال کرکے فراڈ کرنے والے گروپ کا اہم کارندہ گرفتار ہو گیا ہے۔ اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پولیس کو بڑے انکشافات ہونے کا شبہ ہے
میرپورخاص پولیس نے عمران ملک نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے، جو حساس اداروں، صوبائی وزراء، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ افسران کے ناموں پر لوگوں کو دھمکاتا اور بليک ميلنگ کرتا تھا۔ اس گروپ کے دو ارکان ہمایوں مصطفیٰ گجر اور علی رضا رند پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ عمران ملک سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان جدید سافٹ ویئر سے جعلی نمبر بنا کر لوگوں کو کال کرکے پیسے مطالبہ کرتے تھے۔ تعلیمی بورڈ میں مارکس اور گریڈ بیچنے، جعلی دستاویزات بناکر زمینیں و پلاٹ فروخت کرنے، ٹھیکے دلانے اور دیگر فراڈ میں ملوث رہے ہیں ٹاؤن پولیس نے گرفتار ملزمان کے ہمایوں گجر رضا رند کے بیانات پر یہ گرفتاری کی ہے اگلا مرحلہ گروپ کا سرغنہ فلک شیر کا جو ابھی تک روپوش ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عمران ملک سے جلد مزید انکشافات اور ان انکشافات پر گرفتاریاں متوقع ہیں ۔



