فرانس میں سیاحوں پر گاڑی چڑھادی

پیرس(جانو ڈاٹ پی کے)فرانس کے مغربی ساحل سے دور واقع سیاحتی جزیرے اولیرون پر ایک شخص نے اپنی گاڑی راہگیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5  افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔حکام کے مطابق 35 سالہ مقامی شخص نے جان بوجھ کر لوگوں پر گاڑی چڑھائی اور بعد میں گاڑی کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے جزیرے کے 2  دیہاتوں میں گاڑی چلا کر متعدد لوگوں کو ٹکر ماری۔ اسے قتل کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:45 پر پیش آیا اور 35 منٹ تک جاری رہا۔ فرانسیسی وزیرِ داخلہ  جائے وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا گاڑی میں گیس سلنڈر موجود تھے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کا پولیس کے ریکارڈ میں چھوٹے جرائم کا اندراج ہے، تاہم وہ کسی شدت پسند تنظیم یا انتہا پسندی کے شبے میں کبھی زیرِ تفتیش نہیں رہا۔

مزید خبریں

Back to top button