جہاز نہیں بھیجیں گے،فرانس نے امریکی صدر کو جواب دیدیا

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس نے اپنے جہاز آبنائے ہرمز بھیجنے کی صدر ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی۔

ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانسیسی طیارہ بردار بحری بیڑا اب بھی مشرقی بحیرۂ روم میں موجود ہے، اپنا دفاع کرنے کی فرانس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز نہیں بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ “کسی نہ کسی طرح” جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا، جبکہ اس مقصد کے لیے اتحادی ممالک سے جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ اس اہم آبی گزرگاہ میں جنگی بحری جہاز بھیجیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button