الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے بدین میں معذور افراد کو وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے بدین معذور افراد کو وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب مہران شادی ،ہال بدین میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، اسٹنٹ کمشنر راجیش دلپت کمارتھے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی، ضلعی صدر الخدمت غلام رسول احمدانی، جنرل سیکرٹری سلیم جونیجو دیگربھی موجود تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہاکہ بدین میں الخدمت فاونڈیشن بلا تفریق انسانیت کی خدمت کررہی ہے،ان کا کہناتھاکہ معاشرے کے وہ افراد جو جسمانی معذوری کے باعث روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، ان کی مدد کرنا صرف ایک سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک انسانی اور دینی فریضہ بھی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی خدمت کے لیے کوشاں رہی ہے۔ چاہے یتیم بچوں کی کفالت ہو، مستحق خاندانوں میں راشن کی فراہمی ہو، تعلیم اور صحت کے منصوبے ہوں یا پھر خصوصی افراد کی مدد الخدمت ہر میدان میں خدمتِ خلق کا روشن کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت کمار نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں، ضلعی انتظامیہ ہر موقع پر الخدمت کے ساتھ ہے،ہمیں ملکر مشترکہ کام کرنے کی ضرورت ہے، سیلاب سے متاثرہ بے گھر خاندانوں کےلیے الخدمت کی جانب سے پکے مکانات تعمیر کرکے ضلع بدین کا نام روشن کیا ہے۔ میں الخدمت فاونڈیشن کے کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بے سہارا افراد کی خدمت کی ہے الخدمت فاؤنڈیشن اب ضلع بدین کے عوام کی پہچان بن چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button