بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری 17 فروری کو، پاکستان کو باضابطہ دعوت موصول

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب 17 فروری کو منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کو باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت موصول ہو گئی ہے۔ اس دعوت کی تصدیق دفتر خارجہ نے بھی کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کیونکہ وہ دعوت نامہ موصول ہونے سے قبل ہی آسٹریا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعظم اس وقت آسٹریا کے پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر موجود ہیں، جس کے باعث وہ بنگلہ دیش میں ہونے والی اس اہم تقریب میں شرکت سے قاصر ہوں گے۔



