پاکستان بھارت کےاشتعال انگیز، بےبنیاد، غیر ذمہ دارانہ الزامات یکسر مسترد کرتا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان دفتر خارجہ نےپاکستان بھارت کےانتہائی اشتعال انگیز،بےبنیاد،غیر ذمہ دارانہ الزامات یکسرمسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی نےکہا پاکستان بھارت کےالزامات کی سخت مذمت کرتا ہے،بھارتی قیادت کے بیانات خطےمیں امن،استحکام،ہم آہنگی کی سنگین بےحسی ظاہرکرتےہیں،پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، تمام ادارےخصوصا مسلح افواج،ملکی سلامتی کےمضبوط ستون ہیں،وطن کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہابھارت اپنےملک میں فسطائی انتہا پسندہندوتوا سوچ کا جائزہ لے،بھارتی ریاست اور قیادت خود اس انتہاپسند مذہبی بیانیے کی یرغمال بن چکی ہے،پاک فوج نے مئی میں پیشہ ورانہ صلاحیت،مادر وطن کے دفاع کاعزم دنیاکےسامنے ثابت کیا،بھارت کی جانب سےکتنا ہی پروپیگنڈاکیا جائے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔

ترجمان دفترخارجہ طاہراندرابی نےکہابھارتی قیادت کا پاکستانی ریاستی اداروں،قیادت کوبدنام کرنےکی کوششیں منظم پروپیگنڈامہم ہے،بھارت خطےکو غیر مستحکم،ریاستی سرپرستی میں اپنی دہشتگردی سےعالمی توجہ ہٹانا ہے،پاکستان بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،اپنی سلامتی، خودمختاری،قومی مفادات کےتحفظ کیلئےپوری طرح متحد اور مضبوط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button