ایران جنگ بندی پر 4 ملکی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی میزبانی میں چار ملکی اہم بیٹھک میں شرکت کیلیے مصر کے وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر چار ملکی وزرائے خارجہ کانفرنس میں نائب وزیراعظم اور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی عرب، ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے اور دونوں کی صبح تک پاکستان آمد متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق چار ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button