اسرائیلی عہدیدار کا صومالی لینڈ کا غیر قانونی دورہ،پاکستان سمیت 23 ممالک اور او آئی سی کی شدید مذمت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی عہدیدار کے صومالیہ کے خطے صومالی لینڈ کے غیرقانونی دورے پر پاکستان سمیت 23 ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق 23  ممالک کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی عہدیدار کے غیر قانونی دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مشترکہ ردعمل میں اسرائیلی عہدیدار کے دورہ صومالیہ کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیاہے ۔

23 ممالک میں پاکستان، ترکیہ ، سعودی عرب ، ایران ، عراق ،الجزائر ،بنگلہ دیش،صومالیہ ، جبوتی ، گیمبیا، انڈونیشیا،اردن، کویت، لیبیا،مالدیپ،نائجیریا،عمان ، مصر،فلسطین،قطر،سوڈان ، کاموروس ،یمن اور او آئی سی کے  وزرائے خارجہ  شامل ہیں ۔

مشترکہ بیان میں اسرائیلی عہدیدار کے دورہ صومالیہ کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیاہے اور کہا گیا کہ یہ غیرقانونی اقدام بین الاقوامی اصولوں اور اقوامِ متحدہ کے منشور کو کمزورکرتا ہے۔

23 ممالک اور او آئی سی نے صومالیہ کی خودمختاری اور وحدت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ، وزرائے خارجہ کا کہناتھا کہ صومالیہ میں علیحدگی پسند ایجنڈوں کی حوصلہ افزائی قابل قبول نہیں ، ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں ۔

وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان  میں کہناتھا کہ بین الاقوامی قانون کا احترام، خودمختار ریاستوں کے اندرونی امور میں عدم مداخلت لازم ہے، اسرائیل صومالیہ کی خودمختاری،قومی وحدت وعلاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرے۔

اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیل سےصومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکا فیصلہ فوری واپس لینےکا مطالبہ کیاہے ۔

مزید خبریں

Back to top button