گھوٹکی: جرگے نے دو کمسن بچیوں کو ونی کرنے اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا، ایک ملزم گرفتار

گھوٹکی(جانوڈاٹ پی کے)میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں میں جرگے نے 2 کم سن بچیوں کو  ونی کرنے اور 10 لاکھ روپے جرمانےکا حکم سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق بااثر ملزم نے جرگہ بلا کر سیاہ کاری کے الزام لگا کر فیصلہ سنایا۔متاثرہ خاندان  کے سربراہ کا کہنا ہےکہ  اس کے بیٹے پر سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائدکیا گیا،  اپنے معصوم بچوں اور نابینا والدہ سمیت دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں، جس خاتون کے ساتھ سے میرے بیٹے پر سیاہ کاری کا الزام لگایا گیا اس نے اپنے شوہر سے خلع لے رکھی ہے اور  وہ  اس وقت لاڑکانہ اپنی والدہ کے  پاس ہے جس ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

ادھر ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ ایک بااثر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button