اے ایف سی ایشین کپ فٹبال کوالیفائر،پاکستان اورافغانستان ٹیموں کامیچ کل 2بجےدوپہر کو کھیلا جائیگا

 اسلام (jano.pk)اے ایف سی ایشین کپ فٹبال کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔ افغانستان کی فٹبال ٹیم کا پہلا دستہ میچ میں شرکت کے لیے دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ٹیم کا دوسرا دستہ آج رات 12 بجے اسلام آباد پہنچے گا جبکہ چند کھلاڑی براستہ پشاور بھی دارالحکومت آئیں گے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کا ہوم میچ کل جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ شائقین فٹبال اس میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button