بھارتی فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چاوبے پر ہراسانی کے سنگین الزامات، کھیلوں کے حلقوں میں ہلچل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چاوبے پر ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد کھیلوں کے حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن کی ویمن کمیٹی کی سربراہ ولانکا الیماو نے صدر پر طنز، روک ٹوک اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے دہلی میں ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے دوران پیش آیا جہاں خاتون آفیشل کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔

ولانکا الیماو نے باقاعدہ خط لکھ کر شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اجلاس کے دوران ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا گیا اور غیر ضروری ریمارکس دیے گئے۔

خط کے متن کے مطابق انہیں پوری میٹنگ میں ٹارگٹ کیا گیا اور یہ عمل بظاہر دباؤ ڈالنے اور خوفزدہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

اس معاملے کے منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی فٹبال فیڈریشن کی ساکھ اور اندرونی ماحول پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ ممکنہ تحقیقات اور کارروائی سے متعلق بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button