دھند اندھا دھند،راستے دھندلاگئے،موٹرویز کئی مقامات پر بند،سری کی لہر بھی بڑ گئی،آلودگی میں بھی اضافہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور سمیت پنجاب بھرمیں دھند کا بسیرا،موٹرویز کئی مقامات پر بند کردی گئیں،قومی شاہراہوں پر بھی دھند کا راج ہے  اور سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا،دوسری طرف سموگ نے بھی سانس لینا محال کردیا ہے ۔

صبح سویرے لاہور پر دھند کا بسیرا،راستے دھندلا گئے،مضافاتی علاقوں میں بھی دھند کا راج،لاہور سے مختلف شہروں کو جانے والی موٹرویز بند،موٹروے ایم ٹولاہور سے کوٹمومن تک ،موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم گیارہ لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردی گئی،ترجمان موٹرویز کیمطابق ڈرائیور محتاط ہو کر گاڑی چلائیں، فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔

لاہور میں سردی کی شدید لہر،درجہ حرار ت گر گیا،صبح سویرے شہر کا درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ،آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے دو جنوری کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسنے کا امکان،آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

دھند کیساتھ لاہور پر سموگ کا بھی راج،فضائی آلودگی میں لاہور کا پوری دنیا میں چھٹا نمبر ،صبح سویرے لاہور میں آلودگی کی شرح ایک سو بہتر ریکارڈ، کنٹونمنٹ کے علاقوں نے پورے شہر کو آلودگی میں پیچھے چھوڑ دیا،انڈیکس چار سو تہتر ریکارڈ،عسکری ٹین میں دوسو چھہتر،برکی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح دوسو تیرہ،ڈی ایچ اے فیز چھ میں ایک سو اٹھاسی ،ماڈل ٹاؤن میں ایک سو اناسی، بیدیا ں روڈ پر ایک سو چھیالیس اورفیز فائیو میں آلودگی کی شرح ایک سو چونتیس ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button