متحدہ عرب امارات میں دھند اندھا دھند

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات میں دھند اندھا دھند چھا گئی۔اماراتی محکمہ موسمیات نے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا۔

اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم رہی، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں۔دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی اور خلاف ورزی پر جرمانے بھی وارننگ جاری کی ہے۔

دوسری جانب ابوظبی میں شاہراہوں پر شدید دھند میں حد رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حد رفتار سسٹم فعال کردیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button