پنجاب میں دھند اندھا دھند،موٹروے راستے’’دھندلانے‘‘کے باعث کئی مقامات پر بند

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب میں دھند نے موٹروے کولپیٹ میں لے لیا،موٹروے کئی مقامات پر بند کردی گئی۔موٹروے ایم3کو درخانہ سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔،موٹروے ایم4گوجرہ سے ملتان،موٹروے ایم5ملتان سے ظاہر پیر تک بند کردیاگیا۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا دھند میں صبح10تا شام6تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button