رمضان سے قبل آٹے کا شدید بحران، نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) رمضان المبارک سے قبل راولپنڈی میں آٹے کے شدید بحران نے نان بائیوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق 80 کلو فائن آٹے کی بوری کی قیمت 12 ہزار 800 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 80 کلو لال آٹے کی بوری 11 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی ہر بوری پر 1,200 سے 1,800 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کی شدید قلت کے باعث انہیں کاروبار جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور اگر قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو وہ روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور آٹا سستے داموں فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ڈویژن بھر کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا آپشن اختیار کیا جا سکتا ہے۔ نان بائیوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت تندور مالکان کے خلاف کارروائی کے بجائے آٹا مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے۔

مزید خبریں

Back to top button