مشرق وسطیٰ کی صورتحال: پاکستان سے آج مزید 84 پروازیں منسوخ

اسلام آباد، کراچی(جانوڈاٹ پی کے) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے آج خلیجی ممالک کے مختلف سٹینز کی 84 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے آج مشرق وسطیٰ کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں، اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ پر 18 پروازیں، پشاور ایئرپورٹ پر 16، ملتان ایئر پورٹ پر 4 اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
منسوخ پروازوں میں ایمریٹس اتحاد ایئر، گلف، ایئرعربیہ پی آئی اے، ایئربلیو، قطرایئرویز سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔
پاکستان سے 12 روز کے دوران خلیجی ممالک کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1308 ہوگئی، مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای، قطر، ایران، کویت اور بحرین میں فضائی حدود بند ہیں۔
حکام کے مطابق فضائی حدود بندش سے 28 فروری سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اس وقت دوحہ، دبئی ابوظہبی، شارجہ، بحرین سمیت دیگر ایئر پورٹس سے ریلیف پروازوں کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر آج دبئی، شارجہ، راس الخیمہ سمیت دیگر ایئرپورٹس کی بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر آگیا۔



