آج ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 35،اندرون ملک کی 8 پروازیں منسوخ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آج ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 35،اندرون ملک کی 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پشاور سےدوحہ ریاض دبئی ابوظہبی شارجہ کی 12 پروازیں غیر شیڈول ہوئیں،کراچی اسلام آباد اور لاہور کی 4، 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،کراچی بحرین بغداد دوحہ شارجہ ابوظہبی دبئی کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے کویت جدہ شارجہ دوہا بحرین دمام کی 10 پروازیں،اسلام آباد سے جدہ دوحہ ریاض نجف کویت دبئی 11 پروازیں منسوخ ہیں۔
دوحہ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن ہے،امارات کے فجیرہ ایئرپورٹ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن جاری ہے۔



