مشرق وسطیٰ کےلئےآج بھی 80 پروازیں منسوخ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی 80 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے آج دوحہ، کویت اور بحرین سمیت دیگر مشرق وسطی کی 26پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوحہ، بحرین، کویت اورمسقط کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے بھی کویت، دوحہ، بحرین اور ابو ظہبی کی دوطرفہ 18 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ ،دبئی اورابو ظہبی کی دو طرفہ 14فلائٹس منسوخ ہوئیں ،ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی صرف 4پروازیں منسوخ ہوئیں۔
سیالکوٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول پر ہے۔
واضح رہے کہ 16 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مجموعی طور منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 1590 ہوگئی ہے۔



