4لاکھ ایل این جی گیس کنکشن کی درخواستیں،محکمہ سوئی گیس کا سسٹم ہی بیٹھ گیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں  نئے گیس  کنکشن کیلئے درخواستوں کی بھرمار سے سسٹم ہی بیٹھ گیا۔چند روز میں 4لاکھ آر ایل این جی کنکشن درخواستیں وصول ہوگئیں۔جانو ڈاٹ پی کے ذرائع کے مطابق آرایل این جی کنکشن کی فیس زیادہ اور ماہانہ بل بھی  زائد آئے گا،  40 لاکھ زیر التوا نارمل درخواستوں والے آر ایل این جی پر  شفٹ ہو رہے ہیں، نئے کنکشن کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، پہلے مرحلے میں درخواستوں پر صرف سروے ہوں گے،  پہلے آئیے پہلے پائیے پر عمل ہو گا سسٹم مکمل  کمپیوٹرائزڈ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button