شو کے دوران ٹیم سے جھگڑا ہوا تو’’پائے‘‘میں ادویات ملا کر کھلادیں، فضا علی

لاہور(jano.pk)اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ شو کے دوران ٹیم سے جھگڑا ہوا تو ’پائے‘ میں ادویات ملاکر کھلادیں۔اداکارہ کا دو سال قبل دیا گیا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شو کے دوران میرا ٹیم سے جھگڑا ہوگیا تو میں نے انہیں ’پائے‘ کھلانے کا فیصلہ کیا، گھر جاکر میں پائے بناتے ہوئے ادویات (زینکس، کھانسی کا شربت، ملٹی وٹامن، پیناڈول) سالن میں ملادیں اور جو دوائیاں کم لگیں وہ بھی باہر سے منگوا کر پائے میں ڈال کر پکادیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس کے اگلے روز وہ پائے اپنے شو کے بعد ٹیم سمیت دیگر اسٹاف کو بھی کھلادیے لیکن خود پائے نہیں کھائے، اسٹاف کو پائے کھاتا دیکھ کر دوسرے شو کی شوٹنگ کے لیے چلی گئی۔

فضا علی کے مطابق’ اسٹاف کے عملے میں موجود ایک شخص نے مجھے بعد میں فون کرکے بتایا کہ  پائے کھانے کے بعد سب کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، کچھ افراد کو الٹیاں ہوئی ہیں جب کہ  کچھ کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے حتیٰ کہ سابق شوہر فواد کو بھی فون کرکے ڈرایا گیا کہ اب مجھ پر پولیس کیس بن جائے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا صرف مجھے ڈرایا جارہا تھا، جن لوگوں نے پائے کھائے تھے وہ غنودگی کی حالت میں چلے گئے تھے جس کے بعد  سب نے صرف اپنی نیندیں پوری کیں اور ٹھیک ہوگئے۔سوشل میڈیا صارفین فضا علی کے بیان  کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سنجیدہ کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button