فتنہ الہندوستان،بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

لاپتہ افرادکی فہرست میں شامل فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد برہان بلوچ اور حفیظ بلوچ بھی جہنم واصل

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)بلوچستان میں نام نہاد لاپتہ افراد کی آڑ میں فتنہ الہندوستان،بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن ردالفتنہ ون کے دوران مارے گئے دہشتگردوں میں ایسے کئی لوگوں کی شناخت ہوئی ہے جو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔31جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملوں کو سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائیوں سے ناکام بنایا گیا۔اس دوران مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نام نہاد لاپتہ افرادکی فہرست میں شامل فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد برہان بلوچ اور حفیظ بلوچ بھی جہنم واصل ہوئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لاپتہ افراد کی فہرست میں دہشگرد عبدالحمیداور راشد بلوچ بھی شامل تھے جنہیں ہلاک کیا گیا۔

لاپتہ افراد کی فہرست میں دہشگرد عبدالحمیداور راشد بلوچ بھی شامل تھے

2025کے دوران قلات میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردصہیب لانگو اور مارچ 2024 کو گوادر حملے میں مارا جانے والا دہشتگرد کریم جان بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا،نیول بیس حملے میں ہلاک دہشتگرد عبدالودود بھی نام نہاد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ناقابل تردید شواہد سے واضح ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی معصوم بلوچ نوجوانوں کو احساس محرومی کا جعلی بیانیہ بنا کر جذباتی طور پر اپنے جال میں پھنساتی ہے۔ نوجوانوں کو احساس محرومی کے گمراہ کن بیانیہ میں الجھا کر بالآخر فتنہ الہندوستان کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button