شہدادکوٹ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،دلہے کا قریبی رشتہ دار جاں بحق

لاڑکانہ(رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شہدادکوٹ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود گاؤں علی حسن بروہی میں دوران شادی ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے دوران گولی لگنے سے دلہے کا قریبی رشتہ دار جاں بحق ہوگیا، ارشاد علی بروہی نامی 45 سالہ جاں بحق شخص کی لاش تحصیل اسپتال منتقل کردی گئی، واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں تاہم پولیس نے فائرنگ کے ذمہ داران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی.

مزید خبریں

Back to top button