ڈہرکی: فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پر 3 مارکیٹیں سیل

ڈہرکی (رپورٹ: وجے کمار چاولہ) سندھ حکومت کی ہدایات پر ڈہرکی انتظامیہ کی جانب سے اہم کارروائی کرتے ہوئے فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پر مہران مارکیٹ اور ایس ایس ڈی موبائل مارکیٹ اور بھٹہ مارکیٹ کو سیل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق : ڈہرکی مختیارکار اشرف پتافی نے ڈہرکی میں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا دورے کے دوران مہران مارکیٹ اور ایس ایس ڈی موبائل مارکیٹ اور بھٹہ مارکیٹ میں فائر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے اور حفاظتی اقدامات ناقص پائے جانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 3 مارکیٹوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا مختیارکار اشرف پتافی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ فائر سیفٹی کے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



