سانحہ گل پلازہ کے بعد کراچی میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے تمام تجارتی مراکز میں فائر سسٹم لازمی قرار نوٹس جا ری کردیے۔
میڈیا نیوز کے مطابق ایس بی سی اے کی جانب سے تجارتی مراکز کو نوٹسسز کئے جا رہے ہیں، جس میں تمام تجارتی مراکز کو پابند کیا جائے گا کہ آگ بچھانے کے آلات عمارت میں لازمی ہونا چائیے بصورت دیگر ان تجارتی مراکز کو سیل کردیا جا ئے گا۔
ایس بی سی اے نے کہا ہے کہ رپورٹ پیش کرے کہ ان کے کاروباری مرکز میں فائر سسٹم موجود ہے کہ نہیں اگر کسی تجارتی مرکز میں فائر سسٹم موجود نہیں تو فوری طور پرآگ بچھانے والے آلات نصب کئے جائے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول آتھارٹی نے شہر بھر میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔



