لاہور: ڈی ایچ اے فیز 5 میں گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنےسے 2 بچے جاں بحق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں، جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ کے نام سے ہوئی۔
آگ بجھانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔



