میئر کراچی کا شہید فائر فائٹر فرقان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے ، بیوہ کو ملازمت اور بچوں کی تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازا میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے ورثا کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔
میئر کراچی شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ شہید فرقان نے بہادری، دلیری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی جان قربان کر کے قومی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید فرقان کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ ان کے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات بھی ادارہ برداشت کرے گا۔



