وزیرآباد: آگ لگنےسے بیوہ کا گھر جل کر راکھ، چار یتیم بہنیں سلائی کڑھائی سے گزارا کر رہی ہیں، حکام سے فوری مدد کی اپیل

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)وزیرآباد کے علاقہ گلی شیشیانوالی میں بیوہ محمد ریاض کے گھر میں اچانک آگ لگنے سے گھر کا سارا سامان اور کھڑکیاں دروازے جل کر راکھ، چار یتیم بہنیں سلائی کڑھائی کرکے زندگی کا گزارہ کر رہی تھی۔ گلی شیشیانوالی میں بیوہ محمد ریاض حسین کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے گھر کا سارا سامان جل کر رکھ ہو گیا جبکہ گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے مرحوم ریاض حسین کی چار بیٹیاں اس گھر میں مقیم تھی جو سلائی کڑھائی اور محنت کر کے اپنے گھر کا گزر بسر کر رہی تھی ایک محلہ دار نے ابتدائی طور پر آگے کو بجھانے کی کوشش کی تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اس دوران گھر کا قیمتی سامان اور کھڑکیاں دروازے جل کر خاکستر ہو گئے۔متاثرہ فیملی کے مطابق چار بہنیں ہیں جو سلائی کڑھائی کرتی ہیں جس سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے۔بیوہ اور اسکی بیٹیوں  نے کہا ہے کہ وہ غریب لوگ ہیں سب کچھ آگ کی نظر ہو گیا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر ارباب اختیار سے داد رسی کی اپیل کی ہے تا کہ وہ دوبارہ سے اپنے گھر میں آباد ہو سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button