مٹھی کی شامداس کالونی میں آگ لگ گئی،4گھر جل کر خاکستر،فائربریگیڈنہ پہنچ سکی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے ہیڈکوارٹر شہر مٹھی کی شامداس کالونی میں چولہے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے گجو میگھواڑ کے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید پھیل کر 4 گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا، جبکہ کئی جھونپڑیاں، گھروں میں رکھا اناج، بستر، کھانے پینے کی اشیاء، زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی جل کر تباہ ہو گیا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور مزید گھروں کو جلنے سے بچا لیا۔ آگ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔آگ اس قدر شدید تھی کہ چند ہی لمحوں میں چار گھروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھنے تک موقع پر نہ پہنچ سکی۔متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، جبکہ آخری اطلاعات تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی رابطہ یا مدد فراہم نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button