وزارت خزانہ کا تاریخی ریکارڈ: 2025 میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد سکوک جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت خزانہ نے 2025 میں سکوک کے اجراء کا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس کے تحت ایک سال میں پہلی بار 2 ہزار ارب روپے سے زائد سکوک جاری کیے گئے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق یہ 2008 کے بعد سب سے بڑا سالانہ اجراء ہے۔

اس دوران ایک، تین، پانچ اور دس سالہ مدت کے 61 سکوک جاری کیے گئے، جبکہ مجموعی شریعہ کمپلائنٹ اجراء 2.5 کھرب روپے رہا۔ پاکستان کا پہلا گرین سکوک بھی کامیابی سے لانچ کیا گیا، جو 5.4 گنا زائد سبسکرائب ہوا۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ ریلوے، این ایچ اے، سی ڈی اے سمیت قومی ادارے سکوک کے اثاثہ جات میں شامل ہیں، اور 2019 سے 2025 تک مجموعی سکوک اجراء 8.7 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔ ملک میں سکوک کے بقایاجات کا حجم 6.6 کھرب روپے ہے، اور حکومت کے قرضوں میں اسلامی مالیاتی انسٹرومنٹ کا حصہ 14.5 فیصد تک پہنچ گیا۔

جون 2025 میں شریعہ کمپلائنٹ قرضوں کا حصہ 12.6 فیصد تھا، جبکہ وزارت خزانہ کا ہدف ہے کہ مالی سال 2028 تک یہ 20 فیصد تک پہنچ جائے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ سکوک کے اجراء نے اسلامی سرمایہ مارکیٹ میں اعتماد اور وسعت میں اضافہ کیا اور مالی استحکام و طویل المدتی ترقی کو تقویت دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button