حکومتی کمپنیوں کی جانب سے سرکاری خزانے کو 833 ارب روپے کا نقصان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت خزانہ نے نقصان میں چلنے والی حکومتی ملکیتی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کمپنیوں نے مالی سال 2024-25 میں سرکاری خزانے کو 833 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  مالی سال 2024-25 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 295 ارب روپے ، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 112 ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پیسکو کو 92 ارب 70 کروڑ روپے اور ریلویز کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ نیشنل پاور پارکس کمپنی 46 ارب، نیلم جہلم پاور کمپنی کو 29 ارب 40 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل مل کو 26 ارب ، سیپکو کو 25 ارب 31 کروڑ کا نقصان ہوا، پاکستان پوسٹ کو 19 ارب 30 کروڑ روپے ، پاسکو کو 19 ارب، حیسکو کو 13 ارب، لیسکو کو 12 ارب 70 کروڑ روپے کے نقصانات ہوئے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جنکو ٹو کو 10 ارب ،نیشنل انشورنس کارپوریشن کو 3 ارب ،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو 2 ارب روپے کے نقصانات ہوئے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ مالی سال 2024-25 میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کو 170 ارب روپے کا منافع ہوا۔

اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم کو 90 ارب روپے اور واپڈا کو 56 ارب 70 کروڑ روپے، گورنمنٹ ہولڈنگ کو 48 ارب، کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 35 ارب 50 کروڑ روپے منافع ہوا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم کو 35 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا۔

یاد رہے کہ مالی سال 2023-2024 میں حکومتی ملکیتی اداروں کو 851ارب روپے کا مجموعی نقصان ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button