ورلڈ کپ فائنل کے بعد ہنگامہ، فیفا نے ارجنٹینا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

نیو یارک(ویب ڈیسک) عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے، جو فائنل کے بعد ہونے والے ہنگامے کا جائزہ لے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہوئے تو جھگڑے میں ملوث کھلاڑیوں یا کوچنگ اسٹاف کے ارکان کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے بعض ارکان نے فتح کا جشن منانے والے سپین کے کھلاڑیوں سے تلخ کلامی کی، جو بعد ازاں مبینہ طور پر ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بینر اٹھانے کے معاملے پر بھی ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کو الگ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button