جب تک دنیا قائم رہے گی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرہمیشہ ہی اہم رہیں گے،برطانیہ میں کھڑے ہوکر دھمکی کوئی معمولی بات نہیں،صحافی گوہر بٹ نے اہم نقطہ اٹھادیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شرپسند کامیاب ہوگئے،پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخ کے نازک دھارے پر آگئے،ایکدوسرے کو’’ڈیمارش‘‘کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔یہ باتیں سینئر صحافی اور اینکر پرسن گوہر بٹ نے اپنے وی لاگ ’’سیاستان وِد گوہر بٹ‘‘میں کی ہیں۔گوہر بٹ نے اپنے تبصرے میں کہا بریڈ فورڈ میں کھڑے ہوکر خاتون کا پاکستان کےفیلڈ مارشل کودھمکی کوئی معمولی بات نہیں ہے،جب تک دنیا قائم رہے گی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرہمیشہ ہی اہم رہیں گے،پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی صرف دو گھنٹے میں تاریخی شکست ہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کواہم بناتی ہے۔
گوہر بٹ نے اپنے مخصوص انداز میں 1965اور1971کی جنگوں کا بھی تذکرہ کردیا،ہلکے پھلکے انداز میں بولے میں 1965کی جنگ میں پیدا نہیں ہوا تھا لیکن1971کی جنگ میں بالکل چھوٹا تھا اور2025کی جنگ میں نے خود اپنے ہوش وحواس میں دیکھی ہے،میں نے دیکھا کہ کسطرح سے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی افواج کو منظم کرکے دشمن کوآناً فاناً چت کردیا۔
ماضی،حال اور مستقبل کے انکشافات سے بھرپور تجزیہ سننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




