دہشتگردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وطیرہ،ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکارکر مارتے ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیرکاعلما سے خطاب
اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے،سید عاصم منیر

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے قومی علماو مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔ریاست طیبہ، ریاست پاکستان کا آپس میں گہراتعلق ہے.
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے،جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا تو انتشار اور فساد فی الارض نے وہاں جگہ لی،عزت اور طاقت تقسیم نہیں،محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وطیرہ ہے،ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکارکر مارتے ہیں،علمائے کرام قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔



