ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافر آف لوڈ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے مسافروں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک روانگی کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔

مسافروں میں عامر، علی حسین اور اعجاز شامل ہیں۔ مسافر عامر وزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا۔ مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا یوکرین کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ریزیڈنٹ کارڈ ایجنٹ سے حاصل کیا۔ مسافر نے مذکورہ کارڈ کے عوض مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کئے۔

مسافر علی حسین ورک پرمٹ (ڈرائیور) پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا کلفٹن لائسنس برانچ کراچی کا ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا۔

جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافر اعجاز کے پاسپورٹ پر قطر کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ جعلی ویزا لگوایا۔

مزید خبریں

Back to top button