ایف آئی اے انسپکٹر ایوب خان شہید کی لاش میر پور خاص پہنچنے پر کہرام مچ گیا

میر پور خاص کی فضا سوگوار،ایوب خان کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد کی شرکت

میرپورخاص(رپورٹ:شاھد میمن/ جانو ڈاٹ پی کے)ایف آئی اے کے شہید انسپکٹر ایوب خان آفریدی کی لاش میر پور خاص پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

واضح رہے کہ میرپورخاص کے معروف ٹرانسپورٹر اورزمیندار بہرام خان آفریدی کے بھتیجے اورایف آئی اے کے انسپکٹر محمد ایوب خان آفریدی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا جو کہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

پولیس نے ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق قاتل ڈرائیور انور خان کا ڈرائیونگ لائسنس دو ہفتے قبل ایکسپائر ہو گیا تھا۔

محمد ایوب خان آفریدی کے اچانک انتقال کی خبر سنتے ہی پورا شہر سوگ میں ڈوب گیا۔نماز جنازہ تبلیغی مرکز میرپورخاص میں ادا کیا گیا۔نماز جنازہ میں ایف آئی اے کے افسران، علماء کرام، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ناگوری قبرستان جوہر کالونی میں سپردِ خاک کر دیا گیا-

مزید خبریں

Back to top button