دیپال پور:ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کسان اتحاد کےمبینہ کارندوں،پٹواری سمیت 4 افراد گرفتار،مقدمہ درج

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی /جانو ڈاٹ پی کے) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ملک سکندر حیات کی نگرانی میں، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے تحصیل دیپال پور سمیت ضلع اوکاڑہ میں (ETPB)محکمہ وقف متروکہ املاک کے اندر موجود کرپٹ عناصر کو نجی افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا یہ گروہ مبینہ طور پر “کسان اتحاد” کے نام کا ناجائز فائدہ اٹھا کر محکمہ کےکرپٹ عناصر کی ملی بھگت سے وفاقی حکومت کی قیمتی اراضی اونے پونے داموں لیز پر حاصل کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا تھا،ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمد فاروق (پٹواری، ETPB اوکاڑہ) سمیت نجی افراد محمد افضل، محمد یٰسین اور محمد مشتاق کو مبینہ طور پر مقدمہ نمبر 14/26 ACC میں گرفتار کر لیا ہے سرکاری اراضی کو سالانہ تقریباً 45 سے 50 ہزار روپے کے عوض لیز پر دیا گیا جبکہ اسی علاقہ میں اراضی کی مارکیٹ ویلیوتقریباً 2 لاکھ روپے سالانہ ہے عوامی اعتماد کیساتھ ساتھ کھلی غداری ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گروہ کے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔



