دی ورلڈ فیڈریشن خواجہ شیعہ اثناعشری جماعت ضلع بدین کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کو خراج عقیدت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)دی ورلڈ فیڈریشن خواجہ شیعہ اثناعشری جماعت ضلع بدین کی جانب سے بدین کے ایک مقامی ہال میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آقائی سید علی خامنہ ای، ان کے ساتھیوں، معصوم بچوں اور دیگر شہید ہونے والے شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، پروفیسر ڈاکٹر طفیل چانڈیو، امیر آزاد پنهور، جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری عبدالکریم بلیڈی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی امیر محمد اسماعیل خاصخیلی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بدین علی اکبر میمن، ڈاکٹر عبدالعزيز میمن، دلبر سندھی، عبدالغنی گوپانگ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، شہریوں، صحافیوں اور خواجہ جماعت کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی خامنہ ای اسلامی دنیا کے ایسے رہنما تھے جو حق اور سچ کی راہ پر ثابت قدم رہے اور اپنی قوم اور ملک کے دفاع کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا مقصد مسلم ممالک پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا ہے، جبکہ افسوس کی بات ہے کہ بعض اسلامی ممالک کے حکمران بھی ان کی پالیسیوں کا ساتھ دے رہے ہیں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی طاقتور نہیں، مگر اس کے باوجود کئی اسلامی ممالک کے حکمرانوں میں خوف دکھائی دیتا ہے، جبکہ آقائی سید علی خامنہ ای ہر قسم کے خوف سے بالاتر ہو کر اسلام اور اپنے اصولوں کی خاطر بڑی قربانیاں دیتے رہے۔

تقریب میں دی ورلڈ فیڈریشن خواجہ شیعہ اثناعشری جماعت ضلع بدین کے صدر ڈاکٹر شفقت حسین جعفری، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ سکندر خواجہ، سینئر وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر محبوب خواجہ، وائس پریزیڈنٹ ملازم حسین خواجہ، جوائنٹ سیکریٹری سلیم رضا، فنانس سیکریٹری برکت علی جعفری، انفارمیشن سیکریٹری ظفر حسین خواجہ، کمیونیکیشن سیکریٹری یاسر اختر خواجہ اور ایجوکیشنل سیکریٹری ڈاکٹر مختیار جعفری سمیت دیگر عہدیداران اور ضلع کے مختلف شہروں سے خواجہ جماعت کے صدور اور ارک ان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button