کنوارے مرد و خواتین کو رہائش نہ دینا غیرقانونی اور غیرآئینی قرار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسانی نے کنوارے مرد و خواتین کو رہائش نہ دینا غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیدیا۔ خاتون درخواست گزار نے نجی عمارت انتظامیہ کیخلاف درخواست دی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی کرایہ داری معاہدہ کنواروں کو رہائشی سہولت دینے سے نہیں روکتا۔ اس نوعیت کی کوئی بھی پابندی واضح طور پر امتیازی ہے۔ اس نوعیت کی پابندی ابتدا ہی سے کالعدم سمجھی جائے گی ۔ کنوارا ہونا رہائش سے محروم کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں بن سکتا ۔ ایسی پابندیاں مساوات اور رہائشی آزادی جیسے بنیادی آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسانی نے فیصلہ وفاقی و صوبائی حکام ، رینٹ کنٹرولرز ، ریگولیٹرز اور متعلقہ فریقین کو ارسال کر دیا ۔ درخواست گزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شرائط پر عمل کے باوجود بیچلرز ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا اور رہائش دینےسے انکار کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button