وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، ایم پی اے جمیل سومرو

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کچھ روز قبل ریلوے اسٹیشن کے سامنے ٹیکسی اسٹینڈ ختم کرکے شاپنگ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد لاڑکانہ ٹیکسی ڈرائیورز کی ایک ھفتے سے جاری احتجاجی کئمپ میں رکن سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو پنج گئے انہوں ٹیکسی ڈرائیورز مزدوروں سے یکجہتی کا اظہار کیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق ہمیشہ سندھ کے باسیون کے خلاف فیصلے ثادر کرتا ہے، اس طرح ریلوے کی آراضی پر ٹیکسی ڈرائیور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور سے ٹیکسی اسٹینڈ بنا کر روزگار کر رہے ہیں جہاں ریلوے انتظامیہ نے شاپنگ سینٹر بنانے کا اعلان کیا ہے جس کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے، جب تک میرے جسم میں سانس ہے تب تک یہان شاپنگ سینٹر بننے نہیں دون گا کیونکہ پیپلزپارٹی لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے انہیں بیروزگار نہیں کرتی. انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکسی اسٹینڈ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور اقتدار میں ٹیکسی ڈرائیورز کو روزگار فراہم کرنے کے لیے دیا گیا تھا لیکن ریلوے انتظامیہ نے ٹیکسی اسٹینڈ کو ختم کرکے زمین کو نیلام کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد رفت ختم ہو گئی ہے ریلوے ٹریک پر صرف ایک پسنجر ٹرین چل رہی ہے. اس ریلوے ٹریک پر 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ ریل نہیں چل رہی. اسی طرح موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر بھی جہاز کا آپریشن بند کر دیا گیا ہے. وفاقی حکومت سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا.

مزید خبریں

Back to top button