آئی ایم ایف کاوفد بجٹ2026کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت بجٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کا جائزہ بھی لے گا۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئندہ مالی سال 2027-2026 کے بجٹ کی تجاویز پر کام جاری ہے جبکہ پارلیمانی منظوری کے بغیر اضافی گرانٹس کے اجرا پرپابندی ہے۔وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس فعال کر دیا گیا، جس کی مدد سے بار بار بجٹ میں تبدیلیاں روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی بہتر ہوگی، حکومت نے بجٹ بنانے کا طریقہ مزید شفاف بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی ہنگامی فنڈز رکھا جائے گا، رواں مالی سال اس مد میں 300 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button