مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی کے گھر آمد، کرکٹر نے ملاقات کو باعث مسرت اور اعزاز قرار دیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی ہے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سربراہ جے یو آئی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
سابق کپتان نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیےباعث مسرت اور اعزاز رہا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا، اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔
محترم مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز رہا۔
ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا۔
اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔@MoulanaOfficial#ShahidAfridi #MaulanaFazlurRehman #Pakistan pic.twitter.com/Jes2Px5s5v— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 13, 2026



