بدین: شہیدِ عوام محمد فاضل راہو کی 39ویں برسی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی شرکت،عوام دوست جدوجہد کو خراجِ تحسین

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)شہیدِ عوام محمد فاضل راہو کی 39ویں برسی کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا اور شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔ پروگرام میں صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو، صوبائی مشیر ڈاکٹر شام سندر آڈوانی، محمد اسلم راہو سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ہم شہیدِ عوام محمد فاضل راہو کی عوام دوست سیاست، جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید فاضل راہو کا فکر آج بھی مظلوم اور محروم طبقے کی آواز کے طور پر زندہ ہے۔ شہیدِ عوام محمد فاضل راہو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی خدمت، حق اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی پروگرام سے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی، محمد اسلم راہو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔



