ٹک ٹاکرڈاکٹرفضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات،اداکار بھائی اور والدہ بھی ملوث نکلے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ٹک ٹاکرڈاکٹرفضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں،فضیلہ عباسی کی والدہ اور اداکار بھائی بھی مبینہ طور پر ملوث نکلے ۔ذرائع کےمطابق فضیلہ عباسی نے والدہ اورحمزہ عباسی کے جوائنٹ اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشنز کیں،لاکھوں ڈالرز اور درہم بیرون ملک منتقل کیے گئے،ایف بی آر کو پتہ بھی نہ چلا،صرف 3 بینک اکاؤنٹس کے ریٹرنز جمع کرائے،ان میں بھی بےضباضگیاں نکلیں،فضیلہ عباسی لاکھوں ڈالر کی تفصیلات یا دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی،ایف آئی اے کی دی گئیں2لاکھ ڈالر کی رسیدیں ڈرائیو اور دوستوں کے نام پر تھیں

ایف آئی اےکاکہنا ہےکہ کوئی رسید یاثبوت نہیں ہونےکی وجہ سےملزمہ کی وضاحت قابل تسلیم نہیں، ٹیکس گوشواروں میں رقم ظاہرنہ کرنےکی وجہ سےمؤقف قانوناً ناقابل قبول ہے،اداروں کاملزمہ کےظاہر کردہ پیشے یا آمدنی سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button